ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبیدری:شکار پر نکلے ہوئے 2دوستوں کی لاشیں مشکوک حالت میں دستیاب

موڈبیدری:شکار پر نکلے ہوئے 2دوستوں کی لاشیں مشکوک حالت میں دستیاب

Fri, 23 Mar 2018 21:53:51    S.O. News Service

موڈبیدری 23؍مارچ (ایس او نیوز) یہاں سے قریب کرینجے نامی مضافات کے جنگل میں شکار پر نکلے ہوئے دو دوستوں کی لاشیں مشکوک حالت میں دستیا ب ہوئی ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گریشن (34سال) اور پروین تاؤرو (32سال) دونوں شوقیہ شکاری تھے۔ تین دن پہلے جب رات کے وقت وہ شکار پر نکلے تو پھر واپس نہیں لوٹے۔ دوسرے دن گاؤں کے سینکڑوں لوگوں نے ماہر شکاریوں کی ٹولی کی مدد سے جنگل میں ان کی تلاش شروع کی تو کافی مشقت کے بعد ایک کھیت کنارے ان دونوں کی لاشیں دستیاب ہوئیں، جو ایک دوسرے پرگری ہوئی تھیں۔ قریب ہی ٹارچ ، بندوق اور پانی کی بوتل پڑی تھی۔شبہ کیا جارہا ہے کہ کھیتوں کی رکھوالی کے لئے باڑھ کے اندر بجلی کے تار جو لگائے جاتے ہیں، شاید اس کا جھٹکا لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی ہوگی۔

پولیس نے غیر فطری موت کادرج کرنے کے بعدلاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ 


Share: